23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجرمنی میں سو کلوگرام قیمتی جنگلی لہسن چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

جرمنی میں سو کلوگرام قیمتی جنگلی لہسن چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

- Advertisement -

برلن۔6فروری (اے پی پی):جرمن پولیس نےصوبہ سیکسنی میں قیمتی جنگلی لہسن چرانے والے6مشتبہ چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 100کلوگرام جنگلی لہسن برآمد کر لیا۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق صوبائی پولیس نے جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ سے بار پھر عام لہسن کے مقابلے میں مہنگے جنگلی لہسن کی چوری کے واقعات میں 6مشتبہ چوروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے 6 مشتبہ چوروں کی عمریں 26 اور 39 سال کے درمیان ہیں ۔

- Advertisement -

عام لہسن کے مقابلے میں جنگلی لہسن قدرے زیادہ قیمتی ہوتا ہے اور یہ قدرتی ماحول بشمول محفوظ قدرتی خطے قرار دیئے گئے قومی پارکوں میں اگتا ہے۔جرمنی میں قدرتی ماحول کے تحفظ کے قوانین کے تحت کسی بھی محفوظ قرار دیے گئے خطے یا عام قدرتی علاقے سے کوئی پھل، پودا یا سبزی توڑ کر ساتھ لے جانا ممنوع ہے۔ خاص اقسام کے جنگلی پودوں کی حفاظت کے لئے یہ قوانین بہت سخت ہیں اور محفوظ قدرتی خطہ قرار دیئے گئے کسی علاقے سے اس کا ایک بھی پودا اکھاڑ کر لے جانا سختی سے ممنوع ہے۔ اس کے پتے کئی طرح کی سلاد اور غذائیت سے بھرپور چٹنیاں بنانے کے کام آتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556677

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں