جرمنی کے ”ڈوئچے بینک“ کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 256 ملین یورو منافع

150

فرینکفرٹ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) جرمنی کے ”ڈوئچے بینک“ نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 256 ملین یورو منافع حاصل کیا۔ جمعرات کو ڈوئچے بینک کے جاری ایک بیان کے مطابق تجزیہ کاروں نے رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 949 ملین یورو خسارے کی پیشگوئی کی تھی تاہم تیسری سہ ماہی کے دوران تجزیہ کاروں کے تخمینوں کے برعکس منافع حاصل ہوا۔ یاد رہے کہ ڈوئچے بینک کو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 6 ارب یورو سے زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔