جرمن وزیر خارجہ کی ترکی میں فوجی بغاوت ناکام بنانے پر ترک عوام کی تعریف

180

برلن ۔ 18 جولائی (اے پی پی)جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر عوام کے کردار کی تعریف کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ترک عوام نے جمہوریت برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام اور سیاسی پارٹیوں نے اس مشکل وقت میں انتہائی بردباری سے اپنا ردعمل ظاہر کیا جو قابل تعریف ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کی شب ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔