اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):جسٹس سید منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی بیرون ملک روانگی کی بنا پر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پیر کو قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، جسٹس منیب اختر نے ان سے حلف لیا۔
اس ضمن میں سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایک سادہ اور باوقار تقریب منعقد ہوئی ۔چیف چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کی مدت کے دورانیہ میں جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس کے طور پر کام کریں گے۔
تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز ،اٹارنی جنرل برائے پاکستان، سینئر وکلا اور قانون و انصاف کے افسران نے شرکت کی ۔اعلامیہ کے مطابق تقریب حلف برداری کی کارروائی ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمن) سپریم کورٹ سید زکریا علی شاہ نے چلائی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584910