- Advertisement -
لاہور۔7جون (اے پی پی):سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے جسٹس سید منصور علی شاہ سے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ۔ عید الاضحیٰ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں جسٹس شاہد وحید،جسٹس عامر فاروق ،جسٹس شاہد بلال،جسٹس علی باقر نجفی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سمیت سنیئر وکلا نے شرکت کی ۔ جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس 10 جون تک فرائض سر انجام دیں گے ۔یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی حج کی سعادت کیلئے رخصت پر ہیں ۔
- Advertisement -