جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے حلف لے کر نئی تاریخ رقم کردی ہے، فرخ حبیب

115

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ‏جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے حلف لیکر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ پیر کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان کی تعیناتی سے مستقبل میں مزید خواتین ججز کی پاکستان کی عدلیہ میں تعیناتی کی راہ ہموار ہوگی۔