اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مہران کلب نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ینگسٹرز کلب کو 5-0 گول سے ہرا دیا،مہران کلب کی جیت میں صمد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ پی ٹی سی ایل یوتھ کلب نے رمنا کلب کے خلاف واک اوورز حاصل کیا،روور گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک مہران کلب کو ینگسٹرز کلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی