23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیجشن آزادی کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر ،سکیورٹی کے سخت حفاظتی...

جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر ،سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات

- Advertisement -

کو ئٹہ۔12اگست (اے پی پی ) جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریاں عروج پر ،بلوچستان بھر میں ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام ،ہفتہ کو قلات ،خضدار ،کوہلو ،نوشکی ،گوادر اورژوب میں جشن آزادی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلیوں کے شرکاءنے پلے کارڈز ،بینرز اور وطن عزیز کی پرچم اٹھارکھے تھے جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگارہے تھے ،ریلی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی اتنظامات کئے گئے تھے ،پولیس ،لیویز اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کئے جاسکے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65708

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں