- Advertisement -
اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) اسلام آباد کی فضا جنگی طیاروں کے مسحور کن فضائی کرتب ، گھن گرج اور قو س قزاح کے رنگوں سے مزین ہو گئی۔ اگرچہ یہ ایک ریہرسل تھی مگر اس فضائی مظاہرے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک کثیر تعداد وینیو پر جمع ہو گئی۔ یہ ریہرسل پاکستان کی 70ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے پاک فضائیہ کے زیر انتظام پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فضائی مظاہرے کے لیے کی گئی۔ یہ ائیر شو 14 اگست 2017 ءکو فاطمہ جناح پارک ایف نائن اسلام آباد اور سی ویو کراچی کے مقام پر منعقد ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65843
- Advertisement -