اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی انتظامیہ اور عملے کے اراکین نے سکیورٹی فورسز کے دفاع وطن کے عزم اور بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر افواج پاکستان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کے شاہینوں کی قابل تحسین کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے ۔
شرکا نے کہا کہ ہم اپنے بہادر محافظین کے بے مثال حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ ہماری قوم کی طاقت، اتحاد اور استقامت کی روشن دلیل ہے۔ یوم فتح کے سلسلے میں منائے جانے والے جشن کی پوسٹ کو پاک فورسز زندہ باد، پی آئی اے پر فخر، مل کر بلند ہوں کے ہیش ٹیگز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597289