جفت سازی کی قومی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ

184
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):جفت سازی کی قومی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست 2022ء کے دوران جفت سازی کی صنعت کی برآمدات 32.393ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی اور اگست 2021 میں شعبہ کی برآمدات کا حجم 26.791 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران جفت سازی کی قومی صنعت کی برآمدات میں 5.602ملین ڈالر یعنی 20.91فیصد کا نمایاںاضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔