- Advertisement -
کوئٹہ۔ 17 اگست (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے صوبائی مجلس شوریٰ و امرائے اضلاع کا مشرکہ اجلاس 20 اگست کو صبح ساڑھے دس بجے کوئٹہ میں طلب کیا ہے ۔
اجلاس میں مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن ، مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر اسامہ رضی خصوصی شرکت کریں گے ۔ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان کے بیان کے مطابق اجلاس میں اراکین شوریٰ ، امرااضلاع کے ساتھ ضلعی و زونل ذمہ داران بھی شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں فیصلوں پر عمل درآمد ، مشاورت ، رپورٹس سیشن کے ساتھ بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر غور ، جماعت اسلامی کی حکمت عملی سمیت مرکزی مہم سمیت آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز و مشاورت اور فیصلے کیے جائیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494781
- Advertisement -