ریاض ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کی موت کا واقعہ ایک سنگین غلطی کا نتیجہ تھا اور اس کیس میں ملوّث ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق انھوں نے فاکس نیوز سے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمال خاشقجی کے قاتلوں کے احتساب کے لیے پ±رعزم ہیں، جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انھوں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ابتدا میں خاشقجی کیس سے تو آگاہ ہی نہیں تھے۔ اس واقعے میں ملوث افراد میں سے کسی کے بھی ان سے کوئی قریبی تعلقات نہیں تھے اور نہ ان میں ان کے قریبی کوئی لوگ شامل تھے۔ یہ ایک آپریشن تھا اور روگ آپریشن تھا۔انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب ان کی موت سے متعلق دستیاب ہونے والی تمام معلومات کو منظرعام پر لائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118631