نیویارک۔23اگست (اے پی پی):انگلینڈ کےنامور ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار جان ولیم پیرز اے ٹی پی ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
انگلینڈ کےنامور ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار جان ولیم پیرزنے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے کولمبیا کے ٹینس کھلاڑی نکولس بیرینٹوس اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری کو شکست دی۔
ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کےنامور ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار جان ولیم پیرزنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولمبیا کے ٹینس کھلاڑی نکولس بیرینٹوس اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8)اور 3-6سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔