زوہائی۔25ستمبر (اے پی پی):برطانوی ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں چین کی گاو ژن اور ان کے ہم وطن جوڑی لی زی کو شکست دی ۔ اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زوہائی میں جاری ہیں۔
برطانوی ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں چین کی گاو ژن اور ان کے ہم وطن جوڑی لی زی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکا کے سباسٹین کورڈا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مائیکل میکنزی لو میکڈونلڈ پر مشتمل امریکی جوڑی سے ہوگا۔