جمی مرے اور مائیکل وینس جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا اور ایلینا سویٹولینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

جنیوا۔26مئی (اے پی پی): انگلینڈ کے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں اٹلی کے سائمن بولیلی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فابرئس مارٹن کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئےحریف اٹلی کے سائمن بولیلی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار فابرئس مارٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6،6-3اور 6-10سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔