27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںجنرل راحیل شریف کا کمانڈر ریزولٹ سپورٹ مشن جنرل نیکلسن کو ٹیلی...

جنرل راحیل شریف کا کمانڈر ریزولٹ سپورٹ مشن جنرل نیکلسن کو ٹیلی فون

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 4 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو کمانڈر ریزولٹ سپورٹ مشن جنرل نیکلسن کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان میں طالبان کے قبضہ سے حکومت پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے 6 رکنی عملہ کی جلد بحفاظت بازیابی کیلئے ان سے مدد طلب کی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئیٹ پیغام کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے نیکلسن کو ٹیلیفون کیا اور ان سے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملہ کی بازیابی میں مدد دیں جو پڑوسی ملک افغانستان کے صوبہ لوگر میں کریش لینڈ ہوا۔ ہیلی کاپٹر نے براستہ ازبکستان روس جاتے ہوئے کریش لینڈنگ کی۔ ہیلی کاپٹر مینٹیننس کیلئے روس جا رہا تھا ۔ جنرل نیکلسن نے اس سلسلہ میں تمام مدد کا یقین دلایا۔ دریں اثناءافغان حکومت اور افغان نیشنل آرمی کے حکام سے بھی عملہ کے ارکان کی بازیابی کیلئے ضروری مدد کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14309

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں