اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):جنرل ٹائر آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپین شپ II کا آغاز پیر کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا اورپہلے روز 21 میچوں کا فیصلہ ہوا.بوائز سنگلز پہلے راؤنڈ میچوں میں پاکستان کے محمد شعیب نے محمد شعیب ہم وطن کھلاڑی بلال عاصم کو6-2 اور 6-1 سے شکست دی. پاکستان کے حامد اسرار گل نے ہم وطن کھلاڑی عبد الحنان 6-2 اور 6-2 سے مات دی. روس کے رسلان سیرازیٹینو نے پاکستان کےمہاتیر محمد خان کو 6-3، 5-7، 6-2 سے ہرا دیا. نیپال کےآریان گیری نے پاکستان کے احمد نیل قریشی کو 6-3، 6-2 سے شکست دی. پاکستان کے احمد کامل نے ہم وطن کھلاڑی عبداللہ کو 6-2 ، 7-6 (1)سے شکست دی. پاکستان کےذالان خان نے ہم وطن کھلاڑی یحییٰ لونی کو 6-0، 6-0 سے ہرا دیا. امریکہ کےسدھارتھ لامہ نے پاکستان کے محمد طلحہ خان کو 6-2، 6-4 سے مات دی. جاپان کےآوئی اوکا نے پاکستان کےسمیع زیب خان کو 6-2، 6-1 سے ہرا دیا. امریکہ کےروہن بیلڈے نے پاکستان کے حزیفہ عبد الرحمن کو 6-1، 6-0 سے شکست دی. برطانیہ کے رائے کیگن نےپاکستان کے ہشیش کمار 7-5، 6-2 کو مات دی. پاکستان کےمحمد حیدر علی رضوان نےصائم چودھری 6-1، 6-2 سے شکست دی. نیپال کےاکی زوبین راوت نے پاکستان کےسبحان بن سالک کو 5-7، 6-4، 6-1 سے ہرا دیا. نیپال کے آراو ثمرت ہدا نے پاکستان کےمستنصر علی خان 6-0، 6-0 کو مات دی. پاکستان کے محمد حذیفہ خان نے ہم وطن کھلاڑی محمد حمزہ عاصم کو 6_2اور6_2سے شکست دی. امریکہ کےالیگزینڈر کرمان نے پاکستان کےنالاین عباس کو 6-0، 6-0 سے مات دی جبکہ آخری میچ میں پاکستان کے راجہ اذان احمد ساجد نے امریکہ کے ریان خواجہ سعود کو 6-0، 6-3 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا.گرلز سنگلز پہلے راؤنڈ میچوں میں پاکستان کی زہرا سلیمان نے فاطمہ علی راجہ کو 6-3، 6-1 سے شکست دی. پاکستان کی لیبیکا دراب نے ہم وطن کھلاڑی مہروخ فاروقی کو 6-3، 6-2 سے مات دی. پاکستان کی ملیحہ خالد نے پاکستان کی شیزا ساجد نے 6-1، 6-4 سے کو ہرا دیا.پاکستان کی زوحہ عاصم نے امریکہ کی ایکٹرینا سوورووا کو 6-4، 6-2 سے مات دی. جبکہ پاکستان کےساحر علیم نے ہم وطن کھلاڑی زارا خان کو 6-4، 6-4 سے ہراکر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا.