جنرل ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ شروع،وزیراعلی محسن نقوی جائزہ لینے پہنچ گئے

255
،وزیراعلی محسن نقوی

لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ شروع ہوگیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی جائزہ لینے پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے دوران اتارے گئے پنکھوں، اے سی، لائٹس، بیڈز، طبی آلات او ردیگر اشیا کا ریکارڈ مرتب کرنے کاحکم دیا اور کہاکہ ایمرجنسی بلاک سے اتارے جانے والے طبی اور برقی آلات کو ضائع کرنے کی بجائے سٹو رمیں محفوظ کیا جائے اور اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے کامو ں کے دوران پہلے سے موجود آلات کو ضائع ہونے سے بچایاجائے۔

وزیراعلی ٰمحسن نقوی نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبوں کادورہ کیا،آپریشن تھیٹرکا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں محفوظ اور معیاری وائرنگ کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی ٰمحسن نقوی نے جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں تعمیراتی معیار یقینی بنانے کاحکم دیا۔وزیراعلی نے کہاکہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی خودمانیٹرنگ کررہا ہوں۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔