جنوبی افریقن سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کانواں مرحلہ جیت لیا

118
غیر وابستہ تحریک کے سربراہی سطح کے رابطہ گروپ کا اجلاس ، تحریک کے چیئرمین الہام علیوف کی کووڈ-19 کے باعث دنیا پر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک اور بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل کے قیام کی تجویز

میڈرڈ۔29اگست (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ ریس میں اطالوی سائیکل سوار سیموئل بٹسٹیلا نے دوسری ، اٹلی کے ہی سائیکلسٹ ایڈورڈو زیمبینی نے تیسری ، بیلجیم کے ریمکو ایونپول نے چوتھی جبکہ اطالوی سائیکل سوار فلیپو کونکا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ ولاویسیوسا سے لیس تک پہاڑی پر 175.5 کلو میٹر پر محیط تھا جس ک30 سالہ جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

انہوں نے مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 32 منٹ اور 39 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے نویں مرحلے میں اطالوی سائیکل سوار سیموئل بٹسٹیلا دوسرے اور اٹلی کے ہی سائیکلسٹ ایڈورڈو زیمبینی تیسرے نمبر پر رہے۔ بیلجیم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول کا ریس کے چھٹے مرحلے سے ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔

ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل 3ہزار 280.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس11ستمبر کو میڈرڈ ، سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔