ایڈیلیڈ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ساﺅتھ آسٹریلیا الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، ڈین ایلگر نے 117 اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کوئنٹن ڈی کاک 99 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ ڈیوڈ گرانٹ اور مائیکل کارمیک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔