34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںجنوبی افریقہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی مقابلوں میں 24برس بعد...

جنوبی افریقہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی مقابلوں میں 24برس بعد پہلی کامیابی

- Advertisement -

پونے۔1نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے عالمی مقابلوں میں نیوزی لینڈ کو1999ء کے بعد پہلی مرتبہ شکست فاش سے دوچار کیا ہے، اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو آخری 5 ورلڈ کپ میچوں میں شکست دے رکھی ہے۔

بدھ کے روز چنائی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ2023ء کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر کیویز کے خلاف ورلڈ کپ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑ دیا۔ جنوبی افریقہ نے آخری بار 1999ء ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ2003 ء ، 2007ء ، 2011ء ، 2015 ء اور2019کے ورلڈ کپ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں 2019ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں