18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںجنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدی کی سربراہی...

جنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ائیر چیف نے جنوبی افریقی فضائیہ کے ساتھ عسکری تعاون اور تربیتی شعبے میں اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور مقامی سطح پر دفاعی ترقی کے میدان میں اس کی کامیابیوں کو سراہا۔

انہوں نے جدید کاری اور اہم دفاعی ساز و سامان کی دیکھ بھال کے سلسلے میں پاک فضائیہ کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ معزز مہمان نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین موجودہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس میں بنیاد سے لے کر حربی سطح تک تربیتی نظام کی بہتری اور مختلف جنگی شعبوں میں مشترکہ کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی۔

- Advertisement -

جنوبی افریقی وفد نے اپنی فضائیہ کی ازسرِنو تشکیل اور پاکستان ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ماڈل کی طرز پر صنعتی ڈھانچہ قائم کرنے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔جنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے، جو مسلسل مذاکرات اور باہمی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573572

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں