جنوبی افغانستان میں میں افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 5ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا، لغمان میں سکول پر مارٹر کاگولہ گرنے سے دو طالب علم جاں بحق ،بادغیس میں جھڑپوں کے دوران خاتون سمیت 6عسکریت پسند ہلاک ، کنڑ میں تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک

261

کابل ۔ 13 اپریل (اے پی پی) جنوبی افغانستان میں میں افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 5ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا، لغمان میں سکول پر مارٹر کاگولہ گرنے سے دو طالب علم جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ،بادغیس میں جھڑپوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، مشرقی صوبہ کنڑ میں تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہوگئے۔