جنوبی امریکی ملک چلی میں 5.5 درجے شدت کا زلزلہ

80
Earthquake
Earthquake

سانتیاگو۔28اکتوبر (اے پی پی):براعظم جنوبی امریکہ کے ملک چلی کے صوبہ کیوریکو میں 5.5 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بدھ کو صوبہ کیوریکو کے علاقہ راوکو کے مغرب میں 36 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 58.28 کلومیٹر کی گہرائی میں 34.8891 ڈگری جنوبی ارض بلد اور 71.709 ڈگری مغربی طول البلد میں تھا۔ واضح رہے کہ رائوکو کا علاقہ پیسیفک رنگ آف فائر پرواقع ہے جس کی خطرناک زلزلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔