جنوبی ایشا میں امن اور ترقی تنازعہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے قانونی حق کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرے،وزیر اعظم

256

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشا میں امن اور ترقی تنازعہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے،حق خودارادیت کے دن کے موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ ہےکہ وہ کشمیریوں کو ان کے قانونی حق کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور ترقی کا دارومدار تنازعہ کشمیر کے حل پر ہے،عالمی برادری اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو ان کا قانونی حق دلائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو 5 اگست کے یک طرفہ اقدام کو فوری واپس لینا چاہیے ۔