22.1 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںجنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن...

جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فضائیہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حالیہ سیلاب کے دوران پی اے ایف متاثرین کو ریلیف اور ریسکیو امداد فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

موجودہ امدادی آپریشن پاکستان ائیر فورس کے اس عزم کا عملی مظہر ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

- Advertisement -

پاک فضائیہ نے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں پی اے ایف کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے مفت علاج کی سہولیات اور ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

ریلیف آپریشن کے دوران پی اے ایف کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 1174 راشن پیک، 13200 پاؤنڈ بنیادی اشیاء خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں  تقسیم کی گئیں۔ مزید برآں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 695 مریضوں کو طبی امداد بھی فراہم کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323527

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں