اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصدکااضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 31 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں انڈونیشیا، ملائشیا، سنگاپور ، تھائی لینڈ اورجنوبی مشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 420.87ملین ڈالرریکارڈکیاگیا
جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو390.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اکتوبرمیں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو135.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوستمبرمیں 99.75 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 88.24 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 1.297 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر31 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،
جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر2.330 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.049 ارب ڈالرتھا، اکتوبرمیں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 658.62 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوستمبر میں 492.68 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 594.89 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر7.455 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414116