جنوری 2022 کے دوران امریکا کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے

59
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پاکستان کی امریکہ کے لیے قومی برآمدات میں جنوری 2022 کے دوران 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 کے دوران امریکا کو 399.980 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جنوری 2022 میں برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ کا حجم 538.854 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح جنوری 2021 کے مقابلہ میں جنوری 2022 کے دوران امریکا کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 138.874 ملین ڈالر یعنی 34.72 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔