جنوری 2023 میں کارکنوں کی ترسیلات زر 1.9ارب ڈالر رہیں

122
زرمبادلہ کے ذخائر 620ملین ڈالر اضافہ کے بعد 16.62ارب ڈالرہوگئے

کراچی۔13فروری (اے پی پی):اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق جنوری 2023 میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 9.9فیصد اور سال بسال بنیادوں پر 13.1فیصد کمی ہوئی۔

مالی سال 23 کے ابتدائی سات مہینوں میں مجموعی طور پر 16ارب ڈالر کی آمد ہوئی اور ترسیلات زر میں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 11فیصد کمی ہوئی۔ جنوری 23 میں ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب 407.6ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 269.2ملین ڈالر، برطانیہ 330.4 ملین ڈالراور امریکہ 213.9ملین ڈالرشامل ہیں۔