گوجرانوالہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کاکہناتھا کہ دنیاجانتی ہے15ماہ تک اسرائیل اور صیہونی قوتیں غزہ اورفلسطین کے مسلمانوں پر آگ برساتے رہے ،جنگ بندی کا معاہدہ اپنی شرائط پر کر کے فلسطین نےکامیابی حاصل کی ہے، فسلطینیوں کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی، ٹرمپ فلسطینیوں کو مختلف ممالک میں آباد کر نے کی بجائے اسرائیل کو فلسطین سے اٹھائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گوجرانوالہ آمد پرسیٹلائٹ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا۔
ان کاکہنا تھا کہ سیاسی کا رکن ہوں ،مذاکرات اورسیاسی حل پریقین رکھتا ہوں۔اپوزیشن کی جماعتوں کو پی ٹی آئی نے مذاکرات کےحوالےسےاعتماد میں نہیں لیا۔میرے پاس پی ٹی آئی کا کوئی بھی عہدیدارآتا ہےوہ کہتے ہیں عمران خان کی ہدایت پر آئے ہیں، کے پی میں مسلح گروہوں کا راج ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554449