34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزجنید جمشیدکا 60واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

جنید جمشیدکا 60واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

- Advertisement -

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید کا 60واں یوم پیدائش (کل )3ستمبر منگل کو منایا جائے گا ۔ جنید جمشید 3ستمبر 1964 کو کراچی میں پیداہوئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہورسے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے وائٹل سائنز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا۔2004 میں معروف سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات، درس وتدریس اور حمد و ثنا کی طرف ہوگیا۔گلوکار ی کو خیر باد کہہ کر 2005 میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم جلوہ جاناں ریلز کیا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا انہیں 2007 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=499625

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں