23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںجولائی کے پہلے ہفتے سے کوئٹہ میں 21اور تربت میں4گرین بسیں چلائی...

جولائی کے پہلے ہفتے سے کوئٹہ میں 21اور تربت میں4گرین بسیں چلائی جائیں گی،ڈاکٹرفیصل احمد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمدنے کہاہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے کوئٹہ میں 21اور تربت میں4گرین بسیں چلائی جائیںگی، 8بسیں پہلے چل رہی تھی 13نئی بسیں شامل ہونگی،گرین بسوں کے روٹ کاکچلاک سملی اور سریاب گاہی خان چوک تک توسیع دی جارہی ہے ،نئی گرین بسیں جولائی کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہونگی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرفیصل احمد نے کہاکہ گرین بس سماجی شعبے کے حوالے عوام دوست منصوبوں میں سے ایک ہے ،بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی صوبے میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ٹیکنیکل اسسٹنس فراہم کررہی ہے ،عوام کادیرینہ مطالبہ تھاکہ گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے ،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایاگیاہے ،

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ گرین بسیں ائیرپورٹ روڈ سے بلوچستان یونیورسٹی تک چلتی ہے جو18.7کلومیٹر کاروٹ ہے ،گرین بسوں کے روٹ میں توسیع کررہے ہیں نئے روٹ میں بسیں سریاب روڈ گاہی خان چوک تک چلیں گی جبکہ ائیرپورٹ روڈ سے آگے سملی تک روٹ جائیگی،ہماری کوشش ہے کہ روٹ بڑھایاجائے لیکن دو بسوں کے درمیان فاصلہ 10منٹ کا ہوں ،

صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی کی طرف سے منظور کئے گئے اسکیم کے تحت تربت سٹی میں پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرنے کے لئے خریدے گئے 4گرین بس اس سال جولائی کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہو جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں