23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںجوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس علی...

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچز کے ججز نامزدگی کی منظوری دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچز کے ججز کے نامزدگی کی منظوری دے دی ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچز کے دو ججز کی نامزدگی پر غور کرنے کے لیے

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جمعرات کوسپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں ہوا۔ اجلاس میں کل رکنیت کی مجموعی اکثریت سے جسٹس عقیل احمد عباسی، جج سپریم کورٹ آف پاکستان اور جسٹس علی باقر نجفی، جج سپریم کورٹ آف پاکستان کے ناموں کی سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچز کے ججز کے طور پر نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583675

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں