22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںجوہرآباد،اقلیتوں کے مسائل کے فوری حل کے لئےمیثاق سنٹر کاقیام

جوہرآباد،اقلیتوں کے مسائل کے فوری حل کے لئےمیثاق سنٹر کاقیام

- Advertisement -

جوہرآباد۔ 26 اگست (اے پی پی):جوہرآباد میں اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں میثاق سنٹر قائم کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے میثاق سنٹر کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ڈی پی او شائستہ ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس پیغمبرآخر الزمان حضرت محمدﷺکے میثاق مدینہ کےعہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے،ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے، اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا ترجیحی بنیادوں پرخیال رکھا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پنجاب پولیس نے ضلعی سطح پر *میثاق سینٹرز* قائم کیے ہیں۔ ضلع خوشاب میں بھی میثاق سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ۔ڈی پی او خوشاب نے تمام مکاتب فکر کے ہمراہ میثاق سنٹر کا افتتاح کیا۔ خوشاب پولیس میثاق سنٹرز میں اقلیتوں کو سہولیات فراہم کرے گی اورمذہبی ہم آہنگی کوفروغ دے گی۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382837

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں