26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںجوہرآباد، تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو...

جوہرآباد، تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا

- Advertisement -

جوہرآباد۔ 11 فروری (اے پی پی):پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی حدود مین رات پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

ڈاکو ڈکیتی کی واردات میں شہری سے ساڑھے تین لاکھ روپے اور موٹر سائیکل 125چھین کر جارہے تھے کہ پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ نے اطلاع پاکر ڈاکؤؤں کاتعاقب کیا تو ڈاکؤؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

پولیس نے جوابی فائرنگ کی ۔

پولیس نے فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو جس کی شناخت ذوالفقار ساکن چک 46جنوبی سرگودھا کےنام سے ہوئی اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

گرفتار ملزم ڈکیتی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزم کے دیگر دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ زخمی ملزم سے چھینا گیا موٹر سائیکل،ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور پسٹل برآمد کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملزم وقار ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث اور سابقہ ریکارڈر ہے جبکہ ملزم کے دیگر فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں