- Advertisement -
جو ہرآباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):جہاز چوک میں الیکٹرک سکوٹی اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم سے سکوٹی سوارخاتون ٹیچر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
مضروبین میں سرفراز ٹاون خوشاب کارہائشی موٹر سائیکل سوار ندیم احمد ولد محمد اسلم، اس کا ساتھی محمد احسان اور گورنمنٹ پرائمری سکول ایک چک کی خاتون ٹیچر ماریہ دختر ذالفقار احمد ساکن گرین ٹاون جوہرآباد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
- Advertisement -
ریسکیو ذرائع کے مطابق مضرو ب ندیم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ محمد احسان اور مسماة ماریہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568484
- Advertisement -