پیانگ یانگ۔9اپریل (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کے طور پر شمالی کوریا کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتاچاہے امریکا اور اس کے ایشیائی اتحادی اس کا کتنا ہی مطالبہ کریں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے کہاکہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں والی ریاست کی پوزیشن، اس کے "کافی اور انتہائی مضبوط جوہری ڈیٹرنٹ” کے ساتھ ساتھ بیرونی دشمنی کے خطرے کا نتیجہ ہے اور یہ تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی کتنی ہی شدت سے تردید کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے انکار اور اعتراف کی پرواہ نہیں ہے اور ہم کبھی اپنی ترجیحات نہیں بدلتے ہیں۔ یہ ہمارا ثابت قدمی سے کیا گیا انتخاب ہے جسے کسی بھی جسمانی طاقت یا چالاکی سے کبھی نہیں بدلا جا سکتا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں شمالی کوریا کومکمل طور پر جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579868