26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 28, 2025
ہومقومی خبریںجڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک اور بارش سے...

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک اور بارش سے اچانک موسم خوشگوار

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہفتے کی سہ پہر کو گرج چمک اور بارش سے اچانک موسم خوشگوار ہو گیا ، شہریوں نے خوبصورت مناظر کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے۔ ہفتے کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک اور ژالہ باری سے جڑواں شہرسفید رنگ سفید ہو گئے، سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

اسلام آباد میں گرج چمک ، بارش اور ژالہ باری نے دلکش منظر پیش کیا جسے شہری کیمرے کی انکھ میں قید کرتے رہے اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے رہے۔ بہت سے لوگ سڑکوں پر نکل کر تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق ژالہ باری ایک بڑے موسمی نظام کا حصہ ہے جو ملک کے دیگر حصوں میں بارش اور گرج چمک کا سبب بنے گی اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کیونکہ موسمی نظام کے باعث ملک میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600979

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں