34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںجڑواں شہروں میں مردہ مرغیوں کی فراہمی ناکام ، 500 کلو تلف

جڑواں شہروں میں مردہ مرغیوں کی فراہمی ناکام ، 500 کلو تلف

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جڑواں شہروں میں مردہ مرغیوں کی فراہمی ناکام بناتے ہوئے 500 کلو گرام مرغیاں تلف کردیں۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے چونگی نمبر 4 میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ 500 کلو مردہ مرغیاں ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیں۔

گاڑی مالک کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مردہ مرغیاں شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کاروائی کر کے شہریوں کو مردہ مرغیاں کھانے سے بچا لیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں