- Advertisement -
جھنگ۔21 مئی(اے پی پی )جھنگ خوشاب روڈ پر ٹریفک حادثہ میں گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ سے خوشاب جانے والی تیز رفتار بس نصیر وآباد کے قریب مخالف سمت سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں گیارہ افراد کے مرنے اور متعدد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاع ملی ہے۔ ریسکیو کا عملہ زخمیوں کو ڈی ایچ ہسپتال منتقل کر رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5864
- Advertisement -