- Advertisement -
مانسہرہ۔ 29 اگست (اے پی پی):ناران جھیل سیف الملوک کے مقام پرسیاحوں کی جیپ دلدل میں پھنس گئی۔ ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق مانسہرہ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بمعہ ریسکیو اہلکار فوری جائے وقوعہ پر پہنچے ۔
جھیل کی سائیڈ کچی ہونے کی وجہ سے دلدل بن جانے سے جیپ دلدل میں پھنس گئی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے سیاحوں کی مدد کرتے ہوئے جیپ کو دلدل سے نکال دیا جس پر سیاحوں اور مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383951
- Advertisement -