25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںجہلم،پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 28 ہزار سے...

جہلم،پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر جہلم

- Advertisement -

جہلم۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سال 2025 کی پہلی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 1200 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 74 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانا اولین ترجیح ہے اور اس مہم کے دوران ضلع جہلم میں کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین دی جائے گی اور اس مشن میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مکمل متحرک ہیں۔

- Advertisement -

افتتاحی تقریب میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شکیل اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران سمیت پولیو ٹیموں کے انچارجز بھی شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555382

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں