اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی): ملک سے جیمزاینڈجیولری کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں قیمتی پھتروں کی برآمدات کاحجم 7.30 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 158 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں قیمتی پھتروں کی برآمدات سے ملک کو2.834 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔نومبرمیں قیمتی پھتروں کی برآمدات سے ملک کو3.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواکتوبرمیں 1.10 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 0.823 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو5.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.17 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات کاحجم 3.912ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبرمیں جیولری کی برآمدات سے ملک کو0.916 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواکتوبرمیں 1.55 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں1.444 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 مین جیولری کی برآمدات سے ملک کو 13.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔\932