26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںجیکب آباد ، دو منزلہ عمارت کی دیوار گرنےنے خاتون اور بچی...

جیکب آباد ، دو منزلہ عمارت کی دیوار گرنےنے خاتون اور بچی جاں بحق، دو بچیوں سمیت 6 افراد زخمی

- Advertisement -

جیکب آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود جعفرآباد محلہ میں دو منزلہ عمارت کی بوسیدہ دیوار اچانک دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ ختیجان اور 3 سالہ عائشہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ محمد علی، 4 سالہ آمنہ، 2 سالہ خدیجہ، 15 سالہ شازیہ اور دیگر شامل ہیں۔علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی جبکہ زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔

- Advertisement -

زخمی ہونے والوں میں باپ اور اس کی دو بچیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے، عمارت کی دیوار گرنے سے دو افراد کے ہلاک اور 6 کے افراد کے زخمی ہونے پر علاقے میں ماحول سوگوار ہوگیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں