- Advertisement -
جیکب آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):جیکب آباد کے کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ محمد مراد کھوسو میں زمین کے تنازع پر کھوسہ قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا شدید فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد قتل ہو گئے ہیں۔
قتل ہونے والوں میں ذوالفقار کھوسو،بابا عرف بابے کھوسو اور آفتاب کھوسو شامل ہیں،اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیں۔ واقعہ کا ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی کو کشیدگی روکنے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ زمین کی ملکیت کے معاملے پر چچازاد بھائیوں میں یہ خونی تصادم ہوا
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=561852
- Advertisement -