حالیہ بارشوں سے نئے گیج ڈیم کو نقصان پہنچنے سے فلڈ پروٹیکشن بند ٹوٹ گیا، آئی ایس پی آر

68
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے نئے گیج ڈیم کو نقصان پہنچنے سے نئے گیج ڈیم کے فلڈ پروٹیکشن بند ٹوٹ گیا ہے جس سے ضلع دادو کے 12 گاﺅں شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دادو میں آ فت میں گھرے لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں کے لئے موٹر کشتیوں کے ساتھ آ رمی انجینئرز اور فوجی طبی ٹیموں سمیت فوجی جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔