31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںحالیہ خشک سالی کے تناظر میں گندم کی بہتر پیداوار کےلئے آبپاشی...

حالیہ خشک سالی کے تناظر میں گندم کی بہتر پیداوار کےلئے آبپاشی کا وقفہ کم کرلیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سمبڑیال

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 11 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ حالیہ خشک سالی کے تناظر میں گندم کی بہتر پیداوار کےلئے آبپاشی کا وقفہ کم کرلیں اور کنگی کی بیماری کی صورت میں مناست پھپھوندی کش زرعی زہر کا اسپرے کریں۔

کسانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ خشک سالی کے تناظر میں گندم کی بہتر پیداوار کےلئے آبپاشی کا وقفہ کم کریں ،ان دنوں ٹمپریچر بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کنگی کی بیماری کا خدشہ موجود ہے اس لیے ضروری ہے کہ اپنی فصل کا معائنہ کریں اور متاثرہ کھیت میں مناست پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کنگی کی بیماری میں پتے پیلے ہونے شروع ہوجاتے ہیں اور اگر دیکھاجائے تو پتوں کے نیچے باریک کیڑے موجود ہوتے ہیں،اس بیماری سے فصل میں واضح کمی واقع ہوتی ہے لہذا وقت پر سپرے کرنا ضروری ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ ان دنوں گندم کے تنے میں سٹے بننے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور کاشتکار اس بات کا خیال رکھیں کہ جب سٹے تنے سے باہر نکلنا شروع ہوجائیں تو فوراً مائیکرونیٹرینٹس، فاسفورس، کاپر ،کیلشیئم ،بوران ،پوٹاشیم اور زنک کا سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے نمائندے سے رابطہ کریں یا فیلڈ میں موجود زراعت آفیسرز اور فیلڈ انویسٹی گیٹرز سے رہنمائی لیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں