28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومتجارتی خبریںحبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں برانچ...

حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں برانچ کھولنے والا پہلا پاکستانی بینک ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) پہلا پاکستانی بینک ہے جو بیجنگ میں اپنی برانچ کھولے گا‘ چین میں برانچ کا قیام پاک چین اقتصادی رابطوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا‘ بیجنگ میں برانچ کھولنے کے لئے حبیب بینک لمیٹڈ نے لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ چین میں ایچ بی ایل کی برانچ کے قیام سے حبیب بینک اپنے صارفین کو بینکاری کی سہولیات فراہم کرسکے گا۔ حبیب بینک لمیٹڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دسمبر 2019 میں چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن (سی بی آئی آر سی) نے حبیب بینک کو لائسنس جاری کردیا ہے۔ جس سے حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان کا پہلا بینک بن چکا ہے جو چین کے شہر بیجنگ میں اپنی برانچ کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ برا نچ کھولنے کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ریگولیٹرزسے منظوری کے دیگر مراحل کی تکمیل کے بعد ایچ بی ایل بیجنگ برانچ رواں سال 2020ءکی تیسری سہ ماہی میں باقاعدہ بینکاری شروع کردے گی جس سے بینک اپنے صارفین کو بینکاری کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کرے گا۔ حبیب بینک کے حکام نے مزید کہا ہے کہ لائسنس کے اجراءکے حوالے سے حبیب بینک پر اعتماد کرنے پر انتظامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سی بی آئی آر سی کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں بینکاری کی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے حبیب بینک لمیٹڈ پہلا پاکستانی بینک ہے جبکہ جنوبی ایشیاءکے دیگر ممالک کے تین بینکوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں برانچ کے قیام سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور ایک خطہ ایک سڑک کے نظریہ کے تحت دونوں ممالک کے پبلک پرائیویٹ اداروں کے اشتراک کار میں مزید وسعت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارے لئے ایک اہم ملک ہے اور پاک چین معاشی ‘ سماجی اور ثقافتی رابطے دو طرفہ تعاون اور باہمی عزت و احترام کی مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی فنانسنگ کے حوالے سے ایچ بی ایل کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=184508

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں