26.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںحب کی دو بڑی شخصیتیں میر علی حسن زہری کی قیادت میں...

حب کی دو بڑی شخصیتیں میر علی حسن زہری کی قیادت میں پی پی پی میں شامل ہوگئیں

- Advertisement -

حب۔ 16 نومبر (اے پی پی):ضلع حب کی مزید دو بڑی شخصیتیں ضلع حب ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین محمد ابراہیم دودا اور نصیر احمد رونجھو صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کی قیادت میں پی پی پی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین مین ڈسٹرکٹ کونسل ضلع حب ابراہیم دودا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کی قیادت میں ضلع حب کو ترقی دینے کے وژن میں ساتھ دیں گے، انشاءاللہ مل کر ضلع حب شہر کو بدلیں گے۔

میر علی حسن زہری کی سوچ وژن اور ضلع حب کو حقیقی معنوں میں ترقی دینے کو دیکھ کہ ہم لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس موقع پرصوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہاکہ ابراہیم دودا اور نصیر احمد رونجھو و ساتھیوں کو پاکستان پیپلزپارٹی میں دل کی گہرائیوں سے میں خوش آمدید کہتا ہوں انہیں پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ضلع حب کے چئیرمین ابراہیم دودا اور نصیر رونجھو ایک معتبر شخصیت کے مالک ہیں جبکہ ابراہیم دودا ایک انتہائی سینئر اور تجربہ کار شخصیت کے مالک ہیں ہمیں خوشی ہے کہ دونوں آج ہمارے ساتھ ہیں۔\

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=525525

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں